فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2026 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی بروز پیر سے ہو گا
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آغاز 27 جولائی سے ہو گا، ترجمان ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2026 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی بروز پیر سے ہو گا۔ ترجمان ایف بی آر نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے دیانتداری کے ساتھ جمع کروائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکس گوشواروں میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقائق پر مبنی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔







