ایف آئی اے فیصل آباد کا پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ،5 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے فیصل آباد نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد۔ 24 جولائی (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حسنین طارق، محمد وقاص، محمد ارمان، محمد یونس اور محمد ذوالفقار شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ جلد بنوانے کا جھانسہ دے کر غیر قانونی طور پر بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ مقدمہ پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعہ 6، تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 419 اور 420 سمیت پریونشن آف کرپشن ایکٹ 1947 کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔