انسپکٹر ٹریفک مانسہرہ کا کالج دوراہا چوک و ہفتہ وار مال منڈی کا دورہ، آمدورفت کا جائزہ لیا

انسپکٹر ٹریفک مانسہرہ انس خان نے کالج دوراہا چوک و ہفتہ وار مال منڈی کا دورہ کیا اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔

مانسہرہ۔ 27 جولائی (اے پی پی):انسپکٹر ٹریفک مانسہرہ انس خان نے کالج دوراہا چوک و ہفتہ وار مال منڈی کا دورہ کیا اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔

ٹریفک پولیس مانسہرہ کے مطابق اس موقع پر ٹریفک کی آمدورفت کو ہر ممکن حد تک رواں رکھنے کے لیے موثر اقدامات کئے گئے۔ انسپکٹر ٹریفک نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے، ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مقام پر ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس مانسہرہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور بلا تعطل سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔