کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، معروف ریسٹورنٹس سمیت 7 خوراک کے مراکز کوجرمانہ، 3 کو اصلاحی نوٹسز جاری

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں میں کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ اور کچلاک بائی پاس پر مختلف خوراکی مراکز کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران 11 خوراک کے مراکز کی انسپیکشن کی گئی، جن میں 7 مراکز کو جرمانہ جبکہ 3 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ ایک مرکز کو مقررہ معیار کے مطابق اطمینان بخش قرار دیا گیا

کوئٹہ۔ 27 جولائی (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں میں کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ اور کچلاک بائی پاس پر مختلف خوراکی مراکز کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران 11 خوراک کے مراکز کی انسپیکشن کی گئی، جن میں 7 مراکز کو جرمانہ جبکہ 3 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ ایک مرکز کو مقررہ معیار کے مطابق اطمینان بخش قرار دیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق معائنوں کے دوران 5 ریسٹورنٹس پر ناقص صفائی، ملازمین کی غیر معیاری ذاتی حفظانِ صحت، مکھیوں کی موجودگی، کھلے ڈسٹ بن اور نکاسی آب کا ناقص نظام، خوراک کی غلط ہینڈلنگ و ذخیرہ، پیسٹ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی، برتن دھونے کے ناقص طریقہ کار، تیار شدہ ساسز پر Make Ready Discard (MRD) درج نہ ہونے، گندے ریفریجریٹر، ریفریجریٹر میں غیر ڈھکی خوراک، زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیاء (چائنیز سالٹ اور بریڈ)، باسی و مضر صحت تیل کے استعمال اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی لائسنس نہ ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح 2 فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی، غیر معیاری خوراکی ہینڈلنگ، کھلی مصنوعات کے غلط ذخیرہ، تیار شدہ خوراک پر MRD کی عدم موجودگی اور دیگر فوڈ سیفٹی خلاف ورزیوں پر جرمانہ کیا گیا۔ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ حفظانِ صحت، معیاری خوراک اور فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔