ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 20 تا 26جولائی کے دوران مجموعی طور پر 90 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 90 مریضوں کو ریسکیو کیا۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 27 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 20 تا 26جولائی کے دوران مجموعی طور پر 90 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 90 مریضوں کو ریسکیو کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے کے دوران سب سے زیادہ 64 میڈیکل کیسز، 12 ٹریفک حادثات، 4 آگ لگنے، 5 ڈوبنے اور 5 دیگر متفرق واقعات میں بلا تفریق خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ریفرل سروس کے تحت 63 مریضوں کو ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر مجموعی طور پر 5920 کالز موصول ہوئیں، جن میں 2485معلوماتی/ڈراپ کالز اور 3345 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن کا استعمال صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔








