یورپی یونین روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب یونان نے تازہ پابندیوں کے پیکج کی منظوری کئی ہفتوں تک موخر کر دی اور ایک یونانی شپنگ کمپنی کے لیے استثنا حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق یونان نے اس وقت تک نئی پابندیوں کی حمایت سے انکار …
یورپی یونین روس پر پابندیوں کا موجودہ نظام تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

مزید خبریں
لندن ۔27جولائی (اے پی پی):یورپی یونین روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب یونان نے تازہ پابندیوں کے پیکج کی منظوری کئی ہفتوں تک موخر کر دی اور ایک یونانی شپنگ کمپنی کے لیے استثنا حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق یونان نے اس وقت تک نئی پابندیوں کی حمایت سے انکار کیا جب تک دیگر یورپی ممالک نے یونانی شپنگ کمپنی ڈائنا گیس (Dynagas) کو پابندیوں سے استثنا دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ یونان کی خواہش تھی کہ کمپنی کے بحری جہاز یورپی یونین سے باہر کے ممالک تک روسی مائع قدرتی گیس (LNG) کی ترسیل جاری رکھ سکیں۔فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی اجتماعی اقتصادی پابندیوں میں کسی مخصوص معاملے میں نرمی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے نے یہ بھی ظاہر کیا کہ پابندیوں کے فیصلوں کے اقتصادی اثرات یورپی یونین کے مختلف رکن ممالک پر مختلف انداز میں پڑتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق برسلز میں اب اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں پابندیوں کو ایک ہی بڑے پیکج کے بجائے انفرادی یا چھوٹے موضوعاتی پیکجز کی صورت میں منظور کیا جائے۔ اس طریقہ کار کا مقصد یہ ہے کہ کسی ایک رکن ملک کی جانب سے ویٹو یا تاخیر کے باعث دیگر پابندیوں کی منظوری متاثر نہ ہو۔








