ایچ ای سی کی جانب سے منعقدہ قومی تقریب میں آغا خان یونیورسٹی کے محققین کو نمایاں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا

آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے محققین کو پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے منعقدہ قومی تقریب میں نمایاں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں ملک بھر کے ممتاز محققین کو خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی تحقیقی کاوشوں نے عالمی سطح پر پاکستانی سائنس اور علمی تحقیق کا وقار بلند کیا ہے۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے محققین کو پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے منعقدہ قومی تقریب میں نمایاں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں ملک بھر کے ممتاز محققین کو خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی تحقیقی کاوشوں نے عالمی سطح پر پاکستانی سائنس اور علمی تحقیق کا وقار بلند کیا ہے۔

یہ اعزاز اس کامیابی کے بعد دیا گیا کہ آغا خان یونیورسٹی کے 27 اساتذہ اور ایک سابق طالب علم کا نام سٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسیویئر کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے سرفہرست دو فیصد سائنس دانوں کی 2024ء کی فہرست میں شامل کیا گیا جو عالمی سطح پر جامعہ کی تحقیقی برتری اور موثر کردار کا مظہر ہے۔

جامعہ کے مطابق یہ کامیابی صحت، طب، حیاتیاتی علوم اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ معیار کی تحقیق، بین الاقوامی اشتراک اور سائنسی جدت کے فروغ کے لیے آغا خان یونیورسٹی کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی محققین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی ملک میں تحقیق کے معیار، علمی صلاحیت اور جامعات کی موثر کارکردگی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے محققین نئی نسل کے سائنس دانوں کے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کی کامیابیاں قومی تحقیق و ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔