گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے آغاز کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطح کانفرنس 28 جولائی کو بیجنگ میں منعقد ہوگی
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ کی اعلیٰ سطح کی کانفرنس 28 جولائی کو بیجنگ میں ہوگی

مزید خبریں
بیجنگ۔27جولائی (اے پی پی):گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے آغاز کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطح کانفرنس 28 جولائی کو بیجنگ میں منعقد ہوگی ،جس میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای شرکت اور خطاب کریں گے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کانفرنس کا موضوع ’’گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ، پائیدار ترقی کے روشن مستقبل کی جانب ایک نئی پیش رفت‘‘ہے۔کانفرنس میں اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو فرینڈز گروپ کے رکن ممالک کے چین میں تعینات سفارتکار، چین میں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی نظام کے اداروں کے نمائندے، ممتاز ماہرین اور دانشوروں سمیت چین اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ شرکا کانفرنس کے دوران گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عمل درآمد کی پیش رفت، مستقبل میں تعاون کے اہم شعبوں اور عالمی ترقی میں اس اقدام کی خدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔








