انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں کاغذ کے رولز سے لدے ٹریلر ٹرک سمیت متعدد گاڑیوں میں تصادم کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
انڈونیشیا،مشرقی جاوا میں متعدد گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

مزید خبریں
جکارتہ۔27جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں کاغذ کے رولز سے لدے ٹریلر ٹرک سمیت متعدد گاڑیوں میں تصادم کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ پیر کی صبح کو پاسوروان ریجنسی میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹریلر ٹرک بے قابو ہوگیا اور مخالف سمت سے آنے والے دو ٹرکوں سے ٹکرا گیا جس کے بعد ٹرک سڑک کے درمیانی ڈیوائیڈر کو عبور کرتے ہوئے ایک واٹر ٹینکر، کئی موٹرسائیکلوں اور سڑک کنارے واقع چند گھروں سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ٹریلر ٹرک کے ڈرائیور سمیت 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔








