ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکارروائیاں جاری،بہاولپور پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں مختلف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 23ملزمان گرفتارکرلئے جن سے شراب، منشیات اور اسلحہ ناجائزبرآمد ہوئی ۔
احمدپورشرقیہ پولیس کی 24گھنٹوں میں مختلف کارروائیاں، 23ملزمان گرفتار

مزید خبریں
احمدپورشرقیہ۔ 27 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکارروائیاں جاری،بہاولپور پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں مختلف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 23ملزمان گرفتارکرلئے جن سے شراب، منشیات اور اسلحہ ناجائزبرآمد ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی، بغداد الجدید ،صدر بہاولپور،سٹی احمدپورشرقیہ، صدر یزمان اور تھانہ سٹی و صدرحاصل پور پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب08ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 269لیٹر شراب اور 01عدد چالوبھٹی برآمد کرلی۔
اسی طرح تھانہ بغداد الجدید، عباس نگر، سٹی احمد پورشرقیہ،ڈیرہ نواب، ڈیراور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 940گرام چرس اور 530گرام کرسٹل آئس برآمدکرلی۔ جبکہ تھانہ بغداد الجدید،اوچشریف ، صدر یزمان اور تھانہ سٹی و صدر حاصل پور پولیس نے05ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے05عدد پسٹل30بور برآمد کرلئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید انٹیروگیشن شروع کردی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب نے کہا کہ معاشرے کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے پاک کرنا بہاولپور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔








