ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ2026 میں عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر موجود انگلینڈ کی خواتین ٹیم مسلسل بارہویں مرتبہ میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ پیر کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق انگلش ٹیم نے بھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچوں میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور ورلڈ کپ کے …
خواتین ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت

مزید خبریں
لاہور۔27جولائی (اے پی پی):ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ2026 میں عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر موجود انگلینڈ کی خواتین ٹیم مسلسل بارہویں مرتبہ میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ پیر کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق انگلش ٹیم نے بھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچوں میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اٹلی کو 2-5، جنوبی کوریا کو 0-3، آسٹریا کو 0-2، اسکاٹ لینڈ کو 0-2 جبکہ فائنل میں میزبان بھارت کو 0-2 سے شکست دی۔
دفاعی کھلاڑی گریس بالزڈن نے پانچ پنالٹی کارنرز پر گول کرکے مشترکہ ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 20 سالہ مڈفیلڈر لوٹی بنگھم کو ٹورنامنٹ کی بہترین نوجوان کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ 25-26 ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھی اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ فروری میں اس نے پیرس اولمپکس2024 کی سلور میڈلسٹ چین کو اس کی سرزمین پر0-2 سے شکست دی، جبکہ جون میں لندن میں اسپین کو 2-4 اور ارجنٹائن کو 2-3 سے ہرا کر اپنی مہم کا اختتام کیا۔ ان کامیابیوں نے ثابت کیا کہ انگلش ٹیم مضبوط حریفوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انگلینڈ کی خواتین ٹیم ماضی میں 2010 کے ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ جیت چکی ہے، دو مرتبہ یورپی چیمپئن بننے کا اعزاز بھی رکھتی ہے، جبکہ2022 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر چکی ہے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ رالف ہیں، جو 2021 سے انگلینڈ اور گریٹ برطانیہ کی ٹیموں کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج موجود ہے، جو ورلڈ کپ میں بہتر نتائج دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔25 سالہ مڈفیلڈر سوفی ہیملٹن کو انگلینڈ کی اہم ترین کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
انہیں 2025 میں انگلینڈ ہاکی کی ویمنز سینئر پرفارمنس پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا اور ورلڈ کپ میں ان سے نمایاں کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ2026 کا آغاز15 اگست سے بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں ہوگا، جہاں مردوں اور خواتین کے مقابلے پہلے ہی روز شروع ہوں گے۔
C








