وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

کچھ طاقتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہیں، دھرنے سے عالمی سطح پر ملک کا برا تشخص سامنے آیا ہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ طاقتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو روکنے کے لیے کام کر …

کچھ طاقتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہیں، دھرنے سے عالمی سطح پر ملک کا برا تشخص سامنے آیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ طاقتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے ایک تحفہ ہے اور کچھ طاقتیں اس منصوبے کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ فیض آباد دھرنے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دھرنے سے عالمی سطح پر ملک کا برا تشخص سامنے آیا ہے اس لیے ہمیں دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے اور مستقبل میں ایسے عمل کو روکنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں پر حملوں کی فوٹیجز شرمناک ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جہاں عسکری قیادت بھی موجود تھی جس میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دینے والے مظاہرین کے معاملے بارے اجتماعی فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کی حقیقی تصویر دکھائیں جو محبت، رواداری اور ہم آہنگی کی تعلیم دیتا ہے۔

Leave a Reply