پاکستان فرانس کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، سینیٹر عبدالقیوم

پاکستان فرانس کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امن کو فروغ دینے کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں، سینیٹر عبدالقیوم اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)سینیٹر لیفٹننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے …

پاکستان فرانس کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امن کو فروغ دینے کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں، سینیٹر عبدالقیوم

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)سینیٹر لیفٹننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے مگل کو یہاں پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر مارک بیرٹی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔کنوینر پاکستان۔فرانس پارلیمانی فرینڈشپ گروپ سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے دو طرفہ تعاون کی مشترکہ تاریخ ہے اور دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امن کو فروغ دینے کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور کشمیر سمیت تمام علاقائی معاملات کو پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے سفیر کو ایشیاءاور بالخصوص جنوبی ایشیاءکی بھر پور صلاحیتوں اور وسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے کی غرض سے مختلف سیکٹرز میں رابطے بڑھانے اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply