"چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے سری نگر ہائی وے پر ’’زیرو وائلیشن ڈے‘‘ کے حوالے سے ڈیوٹی پر تعینات افسران سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی بریفنگ دی۔”
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی سری نگر ہائی وے پر “زیرو وائلیشن ڈے” کے حوالے سے ڈیوٹی پر تعینات افسران سے ملاقات، خصوصی بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے سری نگر ہائی وے پر ’’زیرو وائلیشن ڈے‘‘ کے حوالے سے ڈیوٹی پر تعینات افسران سے ملاقات کی اور خصوصی بریفنگ دی۔
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر نے سری نگر ہائی وے پر لین وائلیشن، اوور اسپیڈنگ، خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر جان لیوا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، زیرو ٹالرنس پالیسی اور بھرپور انفورسمنٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔








