اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے نئی انسداد دہشتگردی فورس کے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی آپریشنز کے دوران بڑی حد تک دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، انسداد دہشتگردی فورس میں خواتین کی شمولیت پرخوشی ہوئی، نئی فورس میں میرٹ کو مقدم رکھا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کویہاں پولیس لائنز کے …
وزیرداخلہ احسن اقبال کا پولیس لائنز کے دورہ کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے نئی انسداد دہشتگردی فورس کے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی آپریشنز کے دوران بڑی حد تک دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، انسداد دہشتگردی فورس میں خواتین کی شمولیت پرخوشی ہوئی، نئی فورس میں میرٹ کو مقدم رکھا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کویہاں پولیس لائنز کے دورہ کے دوران کہی۔ کسی بھی وزیر داخلہ کا انسداد دہشت گردی فورس کا یہ پہلا دورہ تھا۔ اس فورس کا قیام پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ فورس کسی بھی دہشت گردی کے واقعے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نئی انسداد دہشتگردی فورس نے پولیس لائن میں اپنی کارکردگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ وزیر داخلہ نے تربیت مکمل کرنے پر انسداد دہشتگردی فورس کے اہلکاروں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے 6ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید اور 70ہزار زخمی ہوئے جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں معیشت کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنایا جس کے تحت انسداد دہشتگردی فورس بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپورآپریشن شروع کیا گیا، کراچی کا امن بحال کیا گیا ،بلوچستان میں امن لائے اورقبائلی علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے پورے ملک میں سکیورٹی آپریشنز شروع کئے، سکیورٹی آپریشنز کے دوران بڑی حد تک دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی۔








