اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے خیبرپختونخواہ میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لئے 14کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی و مغربی ایشیا کے شعبے کے پرنسپل ٹرانسپورٹ سپیشلسٹ جیانگ بو کے مطابق خیبر پختونخوامیں سڑکوں کے نیٹ ورک میں بہتری سے معاشی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ساتھ صوبے کے اندر رابطوں …
ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خیبرپختونخواہ میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لئے 14 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے خیبرپختونخواہ میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لئے 14کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی و مغربی ایشیا کے شعبے کے پرنسپل ٹرانسپورٹ سپیشلسٹ جیانگ بو کے مطابق خیبر پختونخوامیں سڑکوں کے نیٹ ورک میں بہتری سے معاشی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ساتھ صوبے کے اندر رابطوں کو بھی فروغ ملے گا۔ منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں مجموعی طورپر 214 کلومیٹر طویل 8 سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ منصوبے پر 2آزمائشی بنیادوں پر دیئے جانے والے ٹھیکوں کے ذریعے کام ہو گا۔اس سے خیبر پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی سمیت متعلقہ حکومتی اداروں کی استعداد بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔








