وفاقی وزیر توانائی (بجلی ڈویژن) سرداراویس احمد خان لغاری کی جاپانی سفیر سے ملاقات میں پاکستان میں بجلی کی تقسیم کے نظام میں سرمایہ کاری کرنے، چار ارب ڈالر کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی دعوت اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی (بجلی ڈویژن) سرداراویس احمد خان لغاری نے جاپان کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں صارفین کو خدمات کی فراہمی کے شعبے …
وفاقی وزیر توانائی (بجلی ڈویژن) سرداراویس احمد خان لغاری کی جاپانی سفیر سے ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر توانائی (بجلی ڈویژن) سرداراویس احمد خان لغاری کی جاپانی سفیر سے ملاقات میں پاکستان میں بجلی کی تقسیم کے نظام میں سرمایہ کاری کرنے، چار ارب ڈالر کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی (بجلی ڈویژن) سرداراویس احمد خان لغاری نے جاپان کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں صارفین کو خدمات کی فراہمی کے شعبے میں بجلی کی تقسیم کے نظام میں سرمایہ کاری کرنے اور چار ارب ڈالر کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ دعوت بدھ کو یہاں جاپان کے سفیر تاکاشیرکورائی سے ملاقات کے دوران دی۔ انہوں نے بجلی کی تقسیم کے نظام کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کو دور کرنے میں کامیابی ہو گئی ہے جس کے بعد اب صارفین کو بین الاقوامی معایر کی خدمات کی فراہمی کے تحت بجلی کی فراہمی کے لئے تیزی کے ساتھ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت اب صارفین کو بجلی کے شعبے میں بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تاہم بجلی کی تقسیم کے نظام میں اس وقت بھی جدید ٹیکنالوجی کی کمی ہے اور موجودہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے پاس کافی سرمایہ کاری نہیں ہے۔ اس لئے یہ وقت ہے کہ نجی اور سرکاری شراکتداری کو فروغ دیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس سلسلہ میں سرمایہ کاری پر منافع کی زیادہ شرح کے آپشن پر بھی غور کررہی ہے۔








