اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) عید میلاد النبی کی تقریبات کے سلسلے میں بدھ کے روز ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں کل پاکستان نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہوئے جس کا انعقاد ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے مشترکہ طور پر کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردارمحمد یوسف تقریب کے مہمان خصوسی تھے۔ نعت خوانی کے مقابلے کی تقریب میںوزیر مملکت برائے …
وفاقی وزیر سردارمحمد یوسف کا نعت خوانی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) عید میلاد النبی کی تقریبات کے سلسلے میں بدھ کے روز ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں کل پاکستان نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہوئے جس کا انعقاد ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے مشترکہ طور پر کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردارمحمد یوسف تقریب کے مہمان خصوسی تھے۔ نعت خوانی کے مقابلے کی تقریب میںوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردارمحمد یوسف نے کہاکہ پاکستان میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں کی جاسکتی، آئین میں اس بات کی ضمانت دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو امن کاگہوارہ بنانے کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ حضرت محمدﷺکی تعلیمات پر من و عن عمل پیرا ہوکر یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔








