صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تجارت، تعلیم اور دفاع سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کے تصورات بدل چکے ہیں، ایٹمی سائنسدان دنیا کے بدلے ہوئے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کریں، پاکستان کامستقبل تابناک ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں، پاک۔چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا سب سے اہم ملک ہو گا۔انہوں نے یہ بات …

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تجارت، تعلیم اور دفاع سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کے تصورات بدل چکے ہیں، ایٹمی سائنسدان دنیا کے بدلے ہوئے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کریں، پاکستان کامستقبل تابناک ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں، پاک۔چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا سب سے اہم ملک ہو گا۔انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم اور پیاس کے ریکٹر ڈاکٹرناصر مجید مرزا نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پیاس کی گزشتہ تقریباً پانچ دہائیوں کی کارکردگی کے سرسری جائزہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس ا دارہ نے طب و صحت، دفاع، تعلیم و تربیت اور زراعت کے شعبوں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے افق پر بڑے بڑے تابندہ ستارے جگمگائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پیاس اور اس کے سرپر ست اداروں کی مستقبل کے تقاضوں پر گہری نظر ہے اور ان سے عہدہ برآ ہونے کےلئے وہ ایک جامع پروگرام بھی اپنے پیشِ نظررکھتے ہیں۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے سائنسدان نئی صورتِحال اور نئے چیلنجز کو بھی پیش نظر رکھیں گے۔

Leave a Reply