دفتر خارجہ میں ای سی او کے دن کی مناسبت سے پروقار تقریب،تصاویر اور ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام افغانستان،آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان کی شرکت اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے دن کی مناسبت سے دفتر خارجہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تصاویر اور ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پاکستان …
دفتر خارجہ میں ای سی او کے دن کی مناسبت سے پروقار تقریب،تصاویر اور ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام

مزید خبریں
دفتر خارجہ میں ای سی او کے دن کی مناسبت سے پروقار تقریب،تصاویر اور ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام
افغانستان،آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان کی شرکت
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے دن کی مناسبت سے دفتر خارجہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تصاویر اور ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پاکستان میں افغانستان،آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان کے سفارتخانوں نے تقریب میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مقررین نے تنظیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اسلام آباد اعلامیہ اور ایکو وژن 2025ءکا حوالہ دیا جو ایکو کیلئے اہداف کا تعین کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں سفارتی کارپس کے ڈین بختی بیک شبربایوف نے ایکو کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے مقاصد میں پیشرفت کے حوالہ سے قائدانہ کردار کیلئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ خارجہ امور سے متعلق سینیٹ کمیٹی کی چیئر پرسن نزہت صادق، قومی اسملی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین خسرو بختیار اور ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسلام آباد میں تعینات دیگر سفارتکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ایکو کا دن ہر سال ”ازمیر معاہدے کا ترمیمی پروٹوکول“ کی منظوری کی تاریخ پر منایا جاتا ہے جس پر 28 نومبر 1992ءکو اسلام آباد میں منعقدہ ایکو کونسل آف منسٹرز کے غیر میعمولی اجلاس میں دستخط ہوئے تھے۔








