وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پورٹ قاسم پر توانائی منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے سلسلہ میں شروع کئے گئے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں، حکومت کی ترجیح ماحول دوست اور سستی بجلی کی فراہمی ہے، ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، اختلاف رائے کے باوجود دہشت گردی اور انتہاءپسندی …

کراچی ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے سلسلہ میں شروع کئے گئے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں، حکومت کی ترجیح ماحول دوست اور سستی بجلی کی فراہمی ہے، ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، اختلاف رائے کے باوجود دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف سب متحد ہیں۔ وہ بدھ کو پورٹ قاسم پر توانائی منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں وزرائ، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر مملکت عابد شیر علی، چینی حکام کے علاوہ قطری شہزادے نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیراعظم نے تقریب کے شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے 660 میگاواٹ کے یونٹ کا افتتاح خوش آئند ہے اور یہ منصوبہ پاک۔چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 2 ارب ڈالر کی لاگت سے تیس ماہ کی مدت میں مکمل ہوا جبکہ دوسرا یونٹ بھی فروری 2018ءمیں مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کراچی میں سستی ترین بجلی پیدا کرے گا جس کا فائدہ عام صارفین کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ قاسم منصوبہ کا سنگ بنیاد 2015ءمیں رکھا گیا جو ماحولیاتی حوالہ سے بھی سازگار منصوبہ ہے۔ یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پہلا بڑا منصوبہ ہے جبکہ مزید توانائی منصوبے اور ایل این جی ٹرمینل بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں، یہ پراجیکٹ پاکستان اور چین کی اعلیٰ قیادت کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ کاروبار اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

Leave a Reply