صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی کا اسلام آباد چیمبر میں تاجر برادری سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دے کر افریقہ کی بڑی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل کر سکتا ہے، یہاں کی تاجر برادری اس مقصد کیلئے کوششیں تیز کرے جبکہ صومالیہ اور پاکستان دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے کیلئے مخصوص شعبوں پر توجہ مرکوز کریں۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دے کر افریقہ کی بڑی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل کر سکتا ہے، یہاں کی تاجر برادری اس مقصد کیلئے کوششیں تیز کرے جبکہ صومالیہ اور پاکستان دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے کیلئے مخصوص شعبوں پر توجہ مرکوز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صومالیہ کی سفیر نے کہا کہ ان کے ملک میں حالات اب بہتر ہو رہے ہیں اور صومالیہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک نیا پرکشش قانون بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ کو انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی، ماحول، تعمیرات اور ہیلتھ کیئر سمیت متعدد شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے لہٰذا پاکستان کے سرمایہ کار صومالیہ میں سرمایہ کاری کرکے افریقہ کی مارکیٹ میں اپنی برآمدات کو بہتر فروغ دے سکتے ہیں۔

Leave a Reply