اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی ہاوس اینڈ لا ئبریری کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی سپیکر نے چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر انجینرنگ سی ڈی اے کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے سے متعلق ایجنڈا نکات کو کمیٹی …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت قومی اسمبلی کی ہاوس اینڈ لا ئبریری کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی ہاوس اینڈ لا ئبریری کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی سپیکر نے چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر انجینرنگ سی ڈی اے کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے سے متعلق ایجنڈا نکات کو کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس تک ملتوی کر دیا۔ کمیٹی نے دونوں افسران کے خلاف شوکاز نوٹس بھی جاری کرنے کی ہدایت کی اور دونوں کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کےلئے کہا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ چیئرمین اور ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے سپریم کو رٹ آف پا کستان میں پیشی کی وجہ سے کمیٹی اجلا س میں شریک نہیں ہو سکے تاہم کمیٹی ممبران کاکہنا تھا کہ اگر انہیں سپریم کورٹ میں پیش ہونا تھا تو اس کی اطلاع کمیٹی کو بروقت دینی چاہئے تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور عین وقت پر بتایا جا رہا ہے۔ کمیٹی ممبران نے کہا کہ سی ڈی اے کے ذمہ دار افسران کی عدم موجو دگی میں سی ڈی اے سے متعلق ایجنڈا نکا ت پر بحث کرنا بے سود ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے میں سی ڈی اے افسران کے غیر سنجیدہ رویہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وزیر مملکت برائے کیڈ کو مدعو کرنے کی ہدایت کی۔








