اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کے چیئرمین محمد اسلم بودلہ نے 2006ءسے ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی وی کی نشریات کے لئے بوسٹر کی تنصیب کے منصوبے تعطل کا شکارہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری طفیل کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ داروں کا …
چیئرمین محمد اسلم بودلہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کے چیئرمین محمد اسلم بودلہ نے 2006ءسے ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی وی کی نشریات کے لئے بوسٹر کی تنصیب کے منصوبے تعطل کا شکارہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری طفیل کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین اور کارروائی تجویز کرے گی، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پی ٹی وی کے 7ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں ‘ریگولیشن ‘آپریشنل اور مالی امور سمیت دیگر چیلینجز سے نمٹنے کے لئے فی الفور ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کی جائے ‘کمیٹی نے فیڈرل لینڈ کمیشن کے حوالے سے ترمیمی بل پر مزید کارروائی آئندہ اجلاس تک موخر کر دی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلم بودلہ کی زیر صدارت پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں منقعد ہوا ۔اجلاس میںوزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب ‘سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا اور پی ٹی وی کے حکام شریک تھے ۔








