کول پاور پلانٹ کا منصوبہ مختصر مدت میں مکمل کیا گیا، وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری

کول پاور پلانٹ کا منصوبہ مختصر مدت میں مکمل کیا گیا، منصوبہ سے 660 میگاواٹ ماحول دوست سستی بجلی دستیاب ہو گی، وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر کول پاور پلانٹ کا منصوبہ مختصر مدت میں مکمل کیا گیا جس سے 660 …

کول پاور پلانٹ کا منصوبہ مختصر مدت میں مکمل کیا گیا، منصوبہ سے 660 میگاواٹ ماحول دوست سستی بجلی دستیاب ہو گی، وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر کول پاور پلانٹ کا منصوبہ مختصر مدت میں مکمل کیا گیا جس سے 660 میگاواٹ ماحول دوست سستی بجلی دستیاب ہو گی۔ پورٹ قاسم پر 660 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ منصوبہ کا یونٹ 2 بھی طے شدہ نظام الاوقات سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان، چین اور قطر کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم کی معاونت سے مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے بجلی کی قلت کے مسئلہ کے خاتمہ کیلئے ایک وژن کے تحت اقدامات کئے تاکہ پاکستان کو بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ریاست بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کے توانائی کے شعبہ کے مسائل کے خاتمہ کے حوالہ سے ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1999ءمیں ملک بجلی کی طلب سے زیادہ پیداوار حاصل کر رہا تھا جبکہ 2013ءمیں یہاں پر بجلی کی قلت کا مسئلہ درپیش تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم واپس بجلی کی پیداوار میں خود کفالت اور ضرورت سے زائد بجلی کی برآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

Leave a Reply