الیگزینڈرا ایالا نے تاریخ رقم کر دی، ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی فلپائنی ٹینس کھلاڑی بن گئیں

"فلپائن کی الیگزینڈرا ایالا نے واشنگٹن اوپن کے فائنل میں امریکی ٹاپ سیڈ جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر اپنی پہلی ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹرافی جیت لی اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی اپنے ملک کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔”

واشنگٹن ۔4اگست (اے پی پی):فلپائن کی الیگزینڈرا ایالا نے واشنگٹن اوپن کے فائنل میں امریکی ٹاپ سیڈ جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر اپنی پہلی ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹرافی حاصل کر لی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی اپنے ملک کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

ای ایس پی این کے مطابق خراب موسم اور بارش کے باعث دو روز تک ملتوی ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میں الیگزینڈرا ایالا نے شاندار کم بیک کیا۔ امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا نے پہلا سیٹ 6-4 سے جیتا تھا، تاہم 21 سالہ فلپائنی کھلاڑی الیگزینڈرا ایالا نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ 4-6، 6-4 اور 0-6 سے اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں ایالا نے اپنی بہترین سروس کی بدولت 32 سالہ جیسیکاپیگولا کو کوئی موقع نہ دیا۔اس شاندار کامیابی کے بعد الیگزینڈرا ایالا عالمی رینکنگ میں 28ویں نمبر سے چھلانگ لگا کر اپنے کیریئر کی بہترین 20ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ الیگزینڈرا ایالا نے ٹاپ 10 کھلاڑیوں کے خلاف مسلسل 5 میچز جیتنے کا اعزاز بھی برقرار رکھا ہے۔فتح کے بعد الیگزینڈرا ایالا نے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کا یادگار سنگ میل ہے اور انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں مزید اعزازات ان کا انتظار کر رہے ہیں۔