وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان کی چیئرمین این ایچ اے سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) جمیعت علماءاسلام (ف) بلوچستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صوبہ بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کے ایجنڈے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے)کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ سے ملاقات …

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) جمیعت علماءاسلام (ف) بلوچستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صوبہ بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کے ایجنڈے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے)کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ سے ملاقات کے دوران کیا جنھوں نے یہاں وفاقی وزیر سے گزشتہ روز ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر کو نظر انداز کیا گیا۔جمیعت علمائے اسلام(ف)بلوچستان بھر میں سڑکوں کے جال بچھانے کے لئے پر عزم ہے جو پورے ملک کے مفاد میں ہے۔

Leave a Reply