چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی رزینہ عالم خان کا اجلاس سے خطاب

تعلیم کے ذریعے ہی معاشرتی برائیوں، غربت، بیروزگاری، معاشی بے انصافیوں، صنفی امتیاز اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہے چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی رزینہ عالم خان کا اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ تعلیم اور شعور ہی صرف وہ راستہ ہے جس سے ہر فرد …

تعلیم کے ذریعے ہی معاشرتی برائیوں، غربت، بیروزگاری، معاشی بے انصافیوں، صنفی امتیاز اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہے
چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی رزینہ عالم خان کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ تعلیم اور شعور ہی صرف وہ راستہ ہے جس سے ہر فرد اور معاشرے کے رویے میں مثبت تبدیلی لائی جاتی ہے، این سی ایچ ڈی اورمعاون ادارے مل کر تعلیم اور ٹریننگ کے ذریعے عورتوں کی ترقی اوربچوں کی بہترین تربیت سے ہی ان کو مفید شہری بنا سکتے ہیں۔ہم تعلیم کے ذریعے ہی مثبت سوچ سے معاشرے کی برائیوں ، غربت ، بے روزگاری،معاشی بے انصافیوں، صنفی امتیاز اورجرائم کو ختم کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین صاحب سے ملاقات کے بعد ہیڈ آفس کے اعلٰیٰ عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ صدرِ پاکستان نے این سی ایچ ڈی کے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی تربیتی پروگراموں کی بہت تعریف کی اور کہا کہ ناخواندہ کو ہنر مند بناکر ہی روزگار حاصل کرنے میں بہت فائدہ پہنچے گا۔ رزینہ عالم نے کہاکہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے اور آئینِ پاکستان کے تحت ہمیں چاہیے کہ صنفی امتیازکو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب بچوںکو مساوی مواقع مہیا کئے جاہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے پروگرامز میں ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیںکہ بچے صحت مند اور صاف ستھرے ماحول میں تعلیم حاصل کریں۔

Leave a Reply