وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کشمیر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما حسن بنا نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال، کشمیری عوام کی جدوجہدِ حق خودارادیت اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر حسن بنا نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے حکومت …
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت فراہم کیے بغیر ممکن نہیں، میر سرفراز بگٹی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کشمیر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما حسن بنا نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال، کشمیری عوام کی جدوجہدِ حق خودارادیت اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر حسن بنا نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے موقف اور اقدامات کو سراہا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ایک بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق، یعنی حقِ خودارادیت فراہم کیے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دے کر آزادی کی جدوجہد کو زندہ رکھا ہے اور ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔








