پاکستان میں کاروباری ماحول بتدریج بہتر ہورہا ہے، پاکستانی منڈی معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تیار ہے، امریکی کمرشل قونصلر اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) کراچی میں امریکی قونصل خانہ کے کمرشل قونصلر اسٹیفن نوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری ماحول بتدریج بہتر ہورہا ہے ،حکومتی رہنمائی میں پاکستانی منڈی معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ …
پاکستان میں کاروباری ماحول بتدریج بہتر ہورہا ہے، امریکی کمرشل قونصلر
مزید خبریں
پاکستان میں کاروباری ماحول بتدریج بہتر ہورہا ہے، پاکستانی منڈی معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تیار ہے، امریکی کمرشل قونصلر
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) کراچی میں امریکی قونصل خانہ کے کمرشل قونصلر اسٹیفن نوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری ماحول بتدریج بہتر ہورہا ہے ،حکومتی رہنمائی میں پاکستانی منڈی معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تیار ہے۔جمعرات کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی وفد کی لاس ویگاس اور نوراڈا میں بجلی کی پیداوار سے متعلق بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی غرض سے امریکہ روانگی سے قبل امریکی کمرشل قونصلر نے کہا کہ پاکستانی وفد کو اس دورے کے دوران بجلی کے شعبے میں جدید ترین مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے بارے میںآگہی کا موقع میسر آئے گا جس سے پاکستان میں توانائی کے شعبے پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔








