ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ میزائل ٹیکنالوجی نگراں گروپ (ایم ٹی سی آر)کی رکنیت کے بعد بھارت کی جانب سے کروز میزائل تجربات اور دفاعی تیاریوںمیں اضافہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، پاکستان ہار ٹ آف ایشیاءپروسیس کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ہارٹ آف ایشاءپروسسیس کا ساتواں وزارتی سطح کا اجلاس (آج)جمعہ کو …

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ میزائل ٹیکنالوجی نگراں گروپ (ایم ٹی سی آر)کی رکنیت کے بعد بھارت کی جانب سے کروز میزائل تجربات اور دفاعی تیاریوںمیں اضافہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، پاکستان ہار ٹ آف ایشیاءپروسیس کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ہارٹ آف ایشاءپروسسیس کا ساتواں وزارتی سطح کا اجلاس (آج)جمعہ کو باکو میں منعقد ہو رہا ہے،وزیر خارجہ خواجہ آصف پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔افغانستان اور جنوبی ایشیاءکے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کے سوچ میں فرق ہے،فاصلے کم کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی رابطے جاری ہیں۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بھارت کی جانب سے حالیہ کروز میزائل تجربے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ بھارت کو ایم ٹی سی آر کی رکنیت ملنے کے بعد نئی دہلی کی جانب سے میزائل تجربات اور دفاعی تیاریوںمیں اضافہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ اس قسم کے اقدامات بھارت کے جارحانہ عزائم کی عکاس ہیں۔ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق رپورٹس پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسکی تحقیقات ہونی چاہیئے ۔ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور جنوبی ایشیاءکے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کی سوچ میں فرق ہے ، اس خلا کو پر کرنے کی غرض سے دونوں ملکوں کے درمیان قریب تعاون اور رابطے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع کا پاکستان کا دورہ بھی متوقع ہے۔

Leave a Reply