اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) پاکستان اور چین نے بارڈر منیجمنٹ اور سرحد سے متعلق تمام امور میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو بیجنگ میں منعقدہ پاک چین سرحد اور سرحدی مشاورت کے تیسرے مرحلے کے دوران طے پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(چائنا)وزارت خارجہ امور عائشہ اے احسن نے اجلاس میں پاکستانی وفد جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر …
پاکستان اور چین کا بارڈرمینجمنٹ اور سرحد سے متعلق تمام امور میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) پاکستان اور چین نے بارڈر منیجمنٹ اور سرحد سے متعلق تمام امور میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو بیجنگ میں منعقدہ پاک چین سرحد اور سرحدی مشاورت کے تیسرے مرحلے کے دوران طے پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(چائنا)وزارت خارجہ امور عائشہ اے احسن نے اجلاس میں پاکستانی وفد جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محکمہ برائے باﺅنڈری و اوشن افیئرز وانگ ونلی نے چینی وفد کی قیادت کی۔مشاورت دونوں ملکوں کے مابین ریگولر ڈائیلاگ میکنزم کا حصہ ہے۔اجلاس کے دوران پاک چین بارڈر سے متعلق باہمی امور زیر بحث لائے گئے۔مشاورت دونوں ملکوں کو موچر بارڈرمینجمنٹ اور سرحد سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتی ہے۔








