پاکستان ریلویز ملک بھر میں عید میلادالنبی عقیدت اور جوش وخروش سے منائے گا وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، چیئرپرسن مسز پروین آغا اور قائم مقام چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز ہمایوں رشید کی قوم کو عیدمیلادالنبی کی مبارکباد اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پاکستان ریلویز ملک بھر میں عید میلادالنبی عقیدت اور جوش وخروش سے منائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان …
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، چیئرپرسن مسز پروین آغا اور قائم مقام چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز ہمایوں رشید کی قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد

مزید خبریں
پاکستان ریلویز ملک بھر میں عید میلادالنبی عقیدت اور جوش وخروش سے منائے گا
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، چیئرپرسن مسز پروین آغا اور قائم مقام چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز ہمایوں رشید کی قوم کو عیدمیلادالنبی کی مبارکباد
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پاکستان ریلویز ملک بھر میں عید میلادالنبی عقیدت اور جوش وخروش سے منائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز آفس لاہور کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دفاتر اور ریلوے اسٹیشنوں کو خوبصورت آرائشی لائٹوں اور رنگین برقی قمقموں سے سجادیاگیاہے۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، چیئرپرسن مسز پروین آغا اور قائم مقام چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز ہمایوں رشید نے قوم کو عیدمیلادالنبی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نبی آخرالزماں حضرت محمد سے خصوصی محبت رکھتی ہے اور ہمارا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوتا جب تک ہم سب خاتم النبین کی حرمت اور عزت کو دنیا کی ہرشے سے زیادہ قیمتی اور مقدم نہ رکھیں۔ عیدمیلادالنبی کے موقع پر پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی قائم مقام چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز ہمایوں رشید ہوں گے جبکہ معروف سکالر اور ڈائریکٹرحج امور محمد فروغ آفتاب خصوصی خطاب کریں گے علاوہ ازیں خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پرآئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان خان نے ملک بھرمیں ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی خصوصی سکیورٹی کے احکامات جاری کئے ہیں۔








