اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) پا کستان نیوی میں پاک میرینز کے قیام کے 27سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کا اہتما م کیا گیا ۔ اس ضمن میں منوڑہ میں قائم پا ک میرینز کے ہیڈ کوارٹرز میں اہم تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اس سلسلے کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ دن منانے کا مقصد پاک …
پا کستان نیوی میں پاک میرینز کے قیام کے 27سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کا اہتما م

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) پا کستان نیوی میں پاک میرینز کے قیام کے 27سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کا اہتما م کیا گیا ۔ اس ضمن میں منوڑہ میں قائم پا ک میرینز کے ہیڈ کوارٹرز میں اہم تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اس سلسلے کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ دن منانے کا مقصد پاک میرینز کی دلیرانہ کارروائیوں اور شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ اس سلسلے میں ہونے والی تقریبا ت میں پاک میرینز کے افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی اوز اور سیلرز کے حوصلوں کو مزید بلند اور توانا کرنے کے لیے دفاع ِوطن میں ان کے کردار کو سراہا گیا تاکہ وہ مزید جانفشانی اورمحنت کے ساتھ مادر وطن کی حفاظت کا فریضہ انجام دے سکیں۔ جنوب مشرقی ساحل پر موجود کریکس ایریاز کی پاسبان اور زمین پر قائم تنصیبات کا فضائی دفاع اور بحری ڈھانچے کی نگہبانی کرنے والی پاک میرینز فورس کا قیام 1990ءمیں عمل میں آیا جس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک قومی اہمیت کی حامل متعدد ذمہ داریاں اورکئی آپریشنز سرانجام دیے ہیں۔ تفویض کردہ ذمہ داریوں کی کما حقہ ادائیگی اورعصر حاضر کی مشکل صورتحال اور چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لیے وقتاََفوقتاََپاک میرینز کی ذیلی تنصیبات بھی قائم کی گئی ہیں۔








