اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے کرپشن کے مختلف کیسز میں 175 متاثرین میں 8 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار روپے تقسیم کئے ہیں۔ اس حوالہ سے ایک تقریب چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں متعلقہ سرکاری محکموں کے متاثرین میں چیکس تقسیم کئے گئے۔ بزنس مین میوچل ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مقدمہ میں 110 …
نیب راولپنڈی نے کرپشن کے مختلف کیسز میں 175 متاثرین میں 8 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار روپے تقسیم کئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے کرپشن کے مختلف کیسز میں 175 متاثرین میں 8 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار روپے تقسیم کئے ہیں۔ اس حوالہ سے ایک تقریب چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں متعلقہ سرکاری محکموں کے متاثرین میں چیکس تقسیم کئے گئے۔ بزنس مین میوچل ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مقدمہ میں 110 متاثرین کو 36 لاکھ 98 ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ پاکستان میڈیکل کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف تحقیقات کے مقدمہ میں سوسائٹی کو 2 کروڑ 46 لاکھ 47 ہزار روپے کی رقم واپس کی گئی۔ این ایف ایم ایل کے مقدمہ میں نیب نے ملزموں سے رضاکارانہ واپسی کے ذریعے 12 کروڑ 96 لاکھ 37 ہزار روپے وصول کئے۔ یہ ملزمان یوریا کھاد کی رقم میں خورد برد میں ملوث تھے۔ این ایف ایم ایل کو 33 لاکھ 37 ہزار روپے کی رقم واپس کی گئی۔ مقدمہ ریاست بنام محمد علی میں ملزم نے آرمی افسران کے 110 جعلی ٹی اے/ڈی اے کلیمز کی مد میں 15 لاکھ 58 ہزار روپے کی خورد برد کی۔ نیب نے مذکورہ رقم وصول کرکے کمانڈنٹ ایڈمن کمانڈ اے اینڈ ایم جی ایچ کیو کو واپس کی۔ ایاز بلڈرز اور دیگر (پارلیمنٹیرین انکلیو ہاﺅسنگ سکیم ) اسلام آباد کے خلاف انکوائری میں نیب نے مذکورہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کے چار متاثرین میں 0.7 ملین روپے تقسیم کئے۔








