اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری ملکی معیشت میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے ‘ پاکستا ن میں یہ صنعت تیزی سے بڑھ رہی ہے اسی تناظر میں سی پیک کا منصوبہ ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کو مزید فروغ دے گا‘پاک فضائیہ کامرہ میں ایوی ایشن سٹی قائم کرنے کی منصوبہ بندی …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا سیمینا ر سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری ملکی معیشت میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے ‘ پاکستا ن میں یہ صنعت تیزی سے بڑھ رہی ہے اسی تناظر میں سی پیک کا منصوبہ ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کو مزید فروغ دے گا‘پاک فضائیہ کامرہ میں ایوی ایشن سٹی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر ر ہی ہے جو کہ ملکی سطح پر جدید ترین ٹیکنالوجی تیار کر کے ملکی صنعت کو مزید مضبوط کرے گی اور غیر ملکی ایوی ایشن صنعت کی طلب کو بھی پورا کرے گی۔ وہ جعمرات کو پاک فضائیہ اور رائل ائیرو ناٹیکل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام نور خان آڈیٹوریم ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ” ایوی ایشن انڈسٹری : مستقبل کے تناظر اور ٹیکنالوجی کے استعمال “کے موضوع پر سیمینا ر سے خطاب کر رہے تھے ۔ چیف ایگزیکٹو رائل ائیروناٹیکل سوسائٹی سائمن لکسمورنے بحیثیت کلیدی مقررشرکت کی ۔ ائیر مارشل مجاہد انور خان ، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (سپورٹ)جو کہ چیئر مین رائل ائیروناٹیکل سوسائیٹی اسلام آباد بھی ہیں نے افتتاحی خطاب میں اس سیمینار کے چیدہ چیدہ نکات کو بیان کیا۔








