وزیر نجکاری و مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیر نجکاری و مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے خلاف کیسز سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے تاکہ آئندہ الیکشن میں حصہ لے سکے، انصاف پارٹی خود انصاف کی توہین کرنے لگی ہے، ملک کی شاید ہی کوئی ایسی عدالت ہو جہاں پر ان کا کیس نہ چل رہا …

اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیر نجکاری و مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے خلاف کیسز سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے تاکہ آئندہ الیکشن میں حصہ لے سکے، انصاف پارٹی خود انصاف کی توہین کرنے لگی ہے، ملک کی شاید ہی کوئی ایسی عدالت ہو جہاں پر ان کا کیس نہ چل رہا ہو، عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کے حوالہ سے اپنے خلاف مقدمات پر کیوں بھاگ رہے ہیں اور تلاشی کیوں نہیں دیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، انہوں نے دھرنوں کے دوران پولیس کے سرتوڑے، تھانوں پر حملہ کیا، جب ان کے خلاف مقدمات درج ہوئے تو انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مقدمات ہیں، ساڑھے تین سال تک وہ عدالت کی توہین کرتے رہے، ان کا رویہ بدلتا رہتا ہے، بلینڈر مارنے کے بعد خود ہی جا کر عدالت سے معافی بھی مانگ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جتنے بھی کیسز چل رہے ہیں جن میں شہباز شریف اور نجم سیٹھی کی مثال لیجئے، ان کیسز میں بھی عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور وقت پڑنے پر عدالت کے خلاف بولتے ہیں اور عدالت کی توہین بھی کرتے ہیں، جو گفتگو وہ کرتے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنے خلاف کیسز میں شامل تفتیش ہوں گے مگر وہ نہ پیش ہوئے اور نہ ہی مقدمات کا سامنا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کے حوالہ سے اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے عمران خان بھاگتے پھر رہے ہیں، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے، عمران خان نے پارٹی چلانے اور قرضہ اتارنے کیلئے ایک ٹی وی شو میں خود جواءکھلینے کا اعتراف کیا، اس حوالہ سے ان کے ٹی وی انٹرویوز سب کے سامنے ہیں، ان کے خلاف ہرجانے کا جو دعویٰ کیا گیا ہے اس سمیت انسداد دہشت گردی عدالت اور سپریم کورٹ میں بھی انصاف کا راستہ روک رہے ہیں، عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ وہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں ہی فارغ ہوں گے۔

Leave a Reply