این اے ٹی 2016ءکے نتائج کا شراکت داروں سے تبادلہ کرنے کےلئے کانفرنس جلد منعقد ہو گی وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن اجلاس کے دوران اظہار خیال اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ (این اے ٹی)2016ءکے نتائج کا شراکت داروں سے تبادلہ کرنے کےلئے کانفرنس …
وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن اجلاس کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
این اے ٹی 2016ءکے نتائج کا شراکت داروں سے تبادلہ کرنے کےلئے کانفرنس جلد منعقد ہو گی
وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن اجلاس کے دوران اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ (این اے ٹی)2016ءکے نتائج کا شراکت داروں سے تبادلہ کرنے کےلئے کانفرنس جلد منعقد ہو گی۔ یہ بات انہوں نے وزارت تعلیم کے کمیٹی روم میں جمعرات کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے دوران نیشنل ایجوکیشن اسسمنٹ سسٹم (این ای اے ایس) کے ڈائرےکٹر ڈاکٹر سیّد کمال الدین نے وفاقی وزیر کو نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ 2016ءکے نتائج کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ اجلاس میں وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور اس کے ذیلی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں نے این اے ٹی 2016ءمیں شرکت کی اور ملک میں تعلیم کے معیار میں بہتری آئی ہے، موجودہ حکومت کے دور میں پہلا نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ 2014ءجبکہ دوسرا ٹیسٹ 2016ءمیں منعقد ہوا تھا۔ وفاقی وزیر نے نیشنل ایجوکیشن اسیسمنٹ سسٹم کی ٹیم کے کردار کو سراہا۔ نیشنل اسسمنٹ ٹیسٹ 2016ءمیں نمونہ کے طورپر 30ہزار طلباءنے شرکت کی جوکہ گذشتہ سال کی تعداد سے زیادہ ہے اور اس ٹیسٹ میں 1500 سکولوں نے شرکت کی۔








