پاکستان اور ناروے کے درمیان روابط کے فروغ سے ماہرین و اداروں کو نئی ٹیکنالوجیز کے تبادلہ میں مدد ملے گی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا پاکستان اور ناروے کے درمیان انسٹی ٹیوشنل کوآپریشن پروگرام کے اختتام پر سمپوزیم سے خطاب اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان 12ویں پانچ سالہ پروگرام کے تحت مجموعی نمو سے …
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا پاکستان اور ناروے کے درمیان انسٹی ٹیوشنل کوآپریشن پروگرام کے اختتام پر سمپوزیم سے خطاب

مزید خبریں
پاکستان اور ناروے کے درمیان روابط کے فروغ سے ماہرین و اداروں کو نئی ٹیکنالوجیز کے تبادلہ میں مدد ملے گی
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا پاکستان اور ناروے کے درمیان انسٹی ٹیوشنل کوآپریشن پروگرام کے اختتام پر سمپوزیم سے خطاب
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان 12ویں پانچ سالہ پروگرام کے تحت مجموعی نمو سے متعلق حکمت عملی کے ذریعے تیز رفتار ترقی کے حصول کی کوششوں کیلئے پرعزم ہے۔ وہ پاکستان اور ناروے کے درمیان انسٹی ٹیوشنل کوآپریشن پروگرام کے اختتام پر ایک سمپوزیم کی صدارت کر رہے تھے۔ سرتاج عزیز نے ناروے کی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں استعداد کار میں اضافہ کیلئے 60کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں نے ناروے کے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون سے کینسر کی تشخیص، ایکریڈیٹیشن، سمندری ماہی گیری، زلزلوں کی مانیٹرنگ، پٹرولیم سٹڈیز اور دیگر شعبوں میں استعداد کار بڑھانے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 17 منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف منصوبوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے مشترکہ وژن دیا ہے جس کا مقصد پائیدار ترقیاتی اہداف بشمول تخفیف غربت و بھوک اور صحت عامہ کی خدمات، تعلیم، جدید توانائی کی خدمات، صاف پانی اور صفائی تک رسائی کا حصول یقینی بنانا ہے۔ سرتاج عزیز نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان روابط کے فروغ سے ماہرین و اداروں کو نئی ٹیکنالوجیز کے تبادلہ میں مدد ملے گی۔








