وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے روس کے وزیراعظم دمتری میدیوکی ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے روس کے وزیراعظم دمتری میدیوکی ملاقات،دونوں رہنماﺅں کا باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق،پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،توانائی کے شعبہ میں دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سوچی۔ 30 نومبر (اے پی پی)سوچی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے روس کے وزیراعظم دمتری میدیو نے …

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے روس کے وزیراعظم دمتری میدیوکی ملاقات،دونوں رہنماﺅں کا باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق،پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،توانائی کے شعبہ میں دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

سوچی۔ 30 نومبر (اے پی پی)سوچی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے روس کے وزیراعظم دمتری میدیو نے ملاقات کی،وزیراعظم نے پاکستانی عوام کے جذبات ان تک پہنچائے،اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ان کو مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں تک توسیع دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزرائے اعظم نے ملاقات کے دوران ماسکو میں 28 تا 30 نومبر 2017ءکو ہونے والے پاک روس بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے پانچویں اجلاس کی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے اجلاس میں مذاکرات کے نتیجہ میں تجارت ، توانائی، تعلیم، صنعت، سائنس، اور ٹیکنالوجی سمیت ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں پاک روس دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی اور بھارتی مظالم کے حوالے سے اپنے روسی ہم منصب کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر سمیت تمام امور کو بامقصد مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان میں قیام امن کیلئے جاری کوششوں میں اضافہ کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ ملاقات میں وزرائے اعظم نے دفاع کے شعبہ میں بھی باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے قبول کر لیا گیا۔

Leave a Reply