صدرمملکت ممنون حسین کی پشاورمیں زرعی تربیتی انسٹی ٹیوٹ پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے پشاورمیں زرعی تربیتی انسٹی ٹیوٹ پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔صدرمملکت نے اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔صدرمملکت نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے موثرآپریشن کی تعریف کی اوربچے کچھے دہشت گردوں کو جلد ختم …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے پشاورمیں زرعی تربیتی انسٹی ٹیوٹ پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔صدرمملکت نے اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔صدرمملکت نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے موثرآپریشن کی تعریف کی اوربچے کچھے دہشت گردوں کو جلد ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر مملکت نے کہاکہ پوری قوم ہرقسم کے چیلینجزسے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔

Leave a Reply