بیجنگ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان کے ساتھ اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کرنے کا خواہاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے روس کے شہر سوچی میں پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں رہنماوں نے آزاد تجارتی زونز کے قیام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ جمعہ کو چینی روزنامے ”چائنہ ڈیلی …
چین پاکستان کے ساتھ اہم منصوبے شروع کرنے کا خواہاں ہے ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

مزید خبریں
بیجنگ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان کے ساتھ اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کرنے کا خواہاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے روس کے شہر سوچی میں پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں رہنماوں نے آزاد تجارتی زونز کے قیام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ جمعہ کو چینی روزنامے ”چائنہ ڈیلی “کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک گزشتہ چار سال سے سی پیک کے قیام سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک پیداواری استعداد میں اضافے پر تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں اور آزاد تجارتی زونز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جس سے تجارتی توازن کو فروغ مل سکے گا اور دونوں ممالک کے مابین کاروباری تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔








