وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب

سوچی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم امن، استحکام، باہمی رابطوں اور پائیدار ترقی کیلئے کام کر رہی ہے، جس کی مکمل رکنیت پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او ایک ایسی تنظیم ہے جو باہمی رابطوں، تجارت، توانائی …

سوچی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم امن، استحکام، باہمی رابطوں اور پائیدار ترقی کیلئے کام کر رہی ہے، جس کی مکمل رکنیت پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او ایک ایسی تنظیم ہے جو باہمی رابطوں، تجارت، توانائی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے کام کی وسیع تر استعداد کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے معاون ثابت ہو سکتی ہے اور پاکستان تنظیم کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی صارف مارکیٹ کا حجم 20 کروڑ سے زائد افراد پر مشتمل ہے جہاں پر وسیع کاروباری مواقع اور جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

Leave a Reply