پشاور۔یکم دسمبر (اے پی پی )گورنر ہاﺅس پشاور میں سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، انجینئر امیرمقام اور سکیورٹی اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں آج کے واقعے میں شہید ہونیوالوں کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی …
گورنرہاﺅس پشاورمیںاعلیٰ سطحی اجلاس ،وفاقی وزیرداخلہ کی شرکت

مزید خبریں
پشاور۔یکم دسمبر (اے پی پی )گورنر ہاﺅس پشاور میں سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، انجینئر امیرمقام اور سکیورٹی اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں آج کے واقعے میں شہید ہونیوالوں کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کرنے پر فورسز کے اقدامات کو سراہا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پراتفاق کیاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنائینگے۔








