اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جاری حملوں کے باعث فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اور انھیں انسانی امداد کی مزید ضرورت پڑ رہی ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
غزہ ۔11اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جاری حملوں کے باعث فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اور انھیں انسانی امداد کی مزید ضرورت پڑ رہی ہے۔ بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے)نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعہ سے اسرائیلی فائرنگ، گولہ باری اور بحری حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کئی فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت غزہ میں شہریوں اور شہری تنصیبات کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔ رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے ماہرین نے ایک ہزار سےزیادہ گولہ بارود اور دیگر جنگی مواد کی نشاندہی کی ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں غزہ میں ضروری سامان اور خصوصی آلات کی رسائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ وہاں اہم انسانی خدمات کو مزید وسعت دی جا سکے۔







