فیصل آباد۔یکم دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی عوامی ،قومی اور معاشی خدمات کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے مخالفین شروع دن سے سازشوں میں مصروف ہیں لیکن حکومت نہ صرف ان شازشوں کو ناکام بنائے گی بلکہ آئندہ آنے والے عام انتخابات میں ایک با ر پھر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی ۔ان خیالات کا …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
فیصل آباد۔یکم دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی عوامی ،قومی اور معاشی خدمات کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے مخالفین شروع دن سے سازشوں میں مصروف ہیں لیکن حکومت نہ صرف ان شازشوں کو ناکام بنائے گی بلکہ آئندہ آنے والے عام انتخابات میں ایک با ر پھر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔پشاور یونیورسٹی پر حملے کو تمام سیکورٹی فورسز نے نہ صرف اسے ناکام بنایا بلکہ چند منٹوں میں ہماری خوشیوں پر حملہ آور ہونے والے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیاجس پر سیکورٹی فورسز کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔








