وزیر دفاع خرم دستگیر کاماسکو میں اختتامی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 2013ءکے بعد پاکستان اور روس کے تعلقات میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ ماسکو میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے پانچویں اجلاس کے اختتامی سیشن سے جمعہ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک روس باہمی تعلقات میں دفاعی تعاون ایک نیا اضافہ ہے اور جلد ہی دونوں …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 2013ءکے بعد پاکستان اور روس کے تعلقات میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ ماسکو میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے پانچویں اجلاس کے اختتامی سیشن سے جمعہ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک روس باہمی تعلقات میں دفاعی تعاون ایک نیا اضافہ ہے اور جلد ہی دونوں ممالک توانائی کے شعبہ میں بھی تعاون کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے وزیر تجارت و صنعت سے بامقصد مذاکرات ہوئے ہیں اور آئی جی سی کے مختلف اجلاسوں کے بعد کئی پروٹوکولز پر دستخط کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply