وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے اے پی پی پشتو نیوز سروس اسلام آباد کے سینئر صحافی ڈاکٹر واحداللہ ایوب کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا صحافی ڈاکٹر واحداللہ ایوب کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
پشاور۔ 13 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے اے پی پی پشتو نیوز سروس اسلام آباد کے سینئر صحافی ڈاکٹر واحداللہ ایوب کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کےلیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ انجینئر امیر مقام نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔







