امریکی ریاست مشی گن کی مسکیگی کاؤنٹی میں 39 سالہ شخص نے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ افسران مسکیگی کاؤنٹی کے ایک گھر میں فائرنگ کی اطلاع پر پہنچے، جہاں انہیں تین افراد مردہ اور ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملا۔
امریکا، مسکیگی کاؤنٹی میں 39 سالہ شخص نے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی
واشنگٹن ۔15اگست (اے پی پی):امریکی ریاست مشی گن کی مسکیگی کاؤنٹی میں 39 سالہ شخص نے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ افسران مسکیگی کاؤنٹی کے ایک گھر میں فائرنگ کی اطلاع پر پہنچے، جہاں انہیں تین افراد مردہ اور ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملا۔
پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص، چاڈ ہک مین قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے پہنچنے سےقبل ہی جائے وقوعہ سے فرار ہو چکا تھا،جس کے بعد اس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی۔
تلاش کے دوران اہلکاروں کو ایک دوسرے گھر سے چوتھے شخص کی لاش بھی ملی۔پولیس کے مطابق، ہک مین کی گاڑی کالڈویل ٹاؤن شپ میں وٹلاک جھیل کے قریب دیکھی گئی، جس کے بعد اہلکاروں نے جنگل سے ہک مین کی لاش اور ایک اور مقتول شخص کی لاش برآمد کی۔فوری طور پر ان ہلاکتوں کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔









