انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس کے قریب ہفتے کی صبح 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث 2افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے مزید آفٹر شاکس کے امکان کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، دو افراد ہلاک، سونامی وارننگ ختم
جکارتہ ۔15اگست (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس کے قریب ہفتے کی صبح 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث 2افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے مزید آفٹر شاکس کے امکان کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی موسمیات، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی (BMKG) نےبتایا کہ زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا تنگارا صوبے میں مبے (Mbay) سے 36 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، جس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے فوراً بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی، تاہم بعد میں اسے ختم کر دیا گیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں فلوریس جزیرے کے متاثرہ علاقوں میں مالی وجانی نقصان کا جائزہ لے رہی ہیں۔ حکام نے ممکنہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر عوام کو محتا رہنے کی ہدایت کی ہے۔









